20 جولائی 2013 - 19:30
فرانس میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

فرانس میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

ابنا: فرانس میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ پیرس سے موصولہ رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مظاہروں کا آغاز اس وقت ہوا جب پولیس نے مقامی پارک میں موجود ایک پردہ دار مسلمان خاتون سے پوچھ گچھ کی۔ خاتون کے شوہر نے مداخلت کی تو اسے گرفتار کر لیا گیا گرفتار شخص کی رہائی کیلئے مقامی میں متعدد افراد پولیس اسٹیشن کے باہر پہنچ گئے جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا بےدریغ استعمال کیا۔ فرانس میں دو سال قبل منظور کیے جانے والے قانون کے مطابق عوامی مقامات پر نقاب، حجاب یا برقع پہننے پر ڈیڑھ سو یورو کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔یورپی ممالک ایسے میں جمہوریت کا نعرہ لگاتے ہیں جب وہ اپنے ممالک میں غیر جمہوری عمل پر تاکید کرتے ہیں اورکسی بھی شہری کو ان ممالک میں یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲